اسرائیل پر حملے کا خدشہ، بھارتی ائرلائن کا ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز

14 اپریل ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) سرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور اسرائیل پر ایرانی حملے کے خدشے کے باعث بھارتی ائر لائن نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال بند کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لندن جانے والی بھارتی پرواز نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال کرنے سے گریز کیا اور طویل راستہ اختیار کیا،یورپ جانے والی تمام پروازوں کو اب منزل تک پہنچنے میں 2 گھنٹے کا اضافی وقت لگ سکتا ہے۔