اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی شہادت جنگ آزادی کا سنگ میل ہے،خالد مشعل

14 اپریل ، 2024

دوحہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے ر ہنماخالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض دشمن کی طرف سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کا قتل جاری جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ واقعہ اس جنگ کے انجام کو مزید تیز اور غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف عالمی غیض وغضب میں اضافہ کرے گا۔مشعل نے ھنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پہلی جنگ 2008-2009 میں، شیخ نزار ریان شہید ہوئے۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگرچہ اس معرکے میں عظیم شہدا ءبشمول قائدین، فرزندان اور معزز خاندان شامل ہیں لیکن ہمارے قائد ابو العبد (اسماعیل ھنیہ)کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت اس جنگ میں ایک سنگ میل ہے اور جلد ہی اس جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ یہ واقعہ غاصب دشمن کے خلاف عالمی رد عمل کو مزید تیز کردے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے بیٹوں اورپوتوں کی شہادت اس جنگ میں ایک اہم موڑ اور اعزاز کا نشان ہونے کے علاوہ ھنیہ کے خاندان کے بہت سے افراد کے عروج کی علامت ہے۔اس جنگ میں اسماعیل ھنیہ اپنے خاندان کے بہت سے افراد کو شہید ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن ہمارے لوگوں کی قوت ارادی اور مزاحمت کی قوت کو توڑنے کے قابل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ خان یونس کے پاس گئے اور اس کی خاک میں ناک رگڑی، اب نصیرات میں پھنسے ہیں، یہ دشمن غزہ کی مٹی میں غرق ہو جائے گا۔