حافظ نعیم کا اسماعیل ہانیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہلخانہ کی شہادت پر اظہارتعزیت

14 اپریل ، 2024

کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔حافظ نعیم الرحمن نے اسماعیل ہنیہ سے ان کے صاحبزادوں اور پوتوں کی شہادت پر جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ان کی جدو جہد، قربانیوں، ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اسماعیل ہانیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اسماعیل ہنیہ نے حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کیلئے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔