گرفتاری کے ڈر سے دو افراد دریائے راوی میں کود کر ہلاک

14 اپریل ، 2024

ننکانہ صاحب (صباح نیوز)گرفتاری کے ڈر سے دو افراد دریائے راوی میں کود کر ڈوب گئے ، دونوں کی لاشیں دریا سے نکالی لی گئیں ، ایک سب انسپکٹر سمیت چارنامزد اور 6نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منڈی فیض آباد نے ٹھٹھہ گجراں میں مبینہ دو منشیات فروشوں کی گرفتارئی کے لئے چھاپہ مارا تو دونوں ملزمان گرفتاری کے خوف سے دریائے راوی میں چھلانگیں لگاکر ڈوب گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ فیض آباد پولیس نے ریاست نامی ملزم کومنشیات سمیت گرفتار کیا تھاجو پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمہ کاملزم ہے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے منشیات ارشد اور مرتضی سے خرید کی ہے ۔پولیس ٹیم نے ریاست کی نشاندہی پر ارشد اور مرتضی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکر ٹھٹہ گجراں سے ناصر نامی منشیات فروش کو گرفتار کیاجبکہ پولیس کی آمد کی اطلاع پر ارشد اور مرتضی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ لواحقین نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔