لیہہ (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے خطے لداخ میں لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی)نے کہا ہے کہ تنظیم کا ایک نمائندہ وفد آنے والے دنوں میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب واقع علاقے چانگ تھانگ تک پیدل مارچ کرے گا جسکا مقصد یہاں کے کسانوں کو بھارتی صنعت کاروں کو زمینیں فروخت کرنے کے سنگین مضمرات سے آگاہ کرنا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لیہہ میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ یہ مارچ بہت جلد شروع کیا جائے گا لیکن تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیس کے قریب رہنما اس مارچ کا حصہ ہونگے جو گائوں گائوں جا کر لوگوں کو بھارتی صنعت کاروں کو زمینیں فروخت کے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں چالیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر مشتمل چراگاہیں بھارتی صنعت کاروں کو دی جا رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...