باجوڑ ،سیکورٹی فورسز نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

14 اپریل ، 2024

باجوڑ (اے پی پی) ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے اسلحہ سمگل کرنے کی بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔باجوڑ کے تحصیل ماموند میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں نے مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی میں سوار افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار کی کوشش کو ناکام بنایا اور گاڑی کی تلاشی لینے پر اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ برآمد کیا گیا غیر قانونی اسلحہ دہشتگردی میں استعمال کیا جانا تھا۔ ایف سی نارتھ کے جوانوں نے دو افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔ فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے برآمد کئے گئے اسلحہ میں تین عدد ایم 16 گن، چار عدد ایس ایم جی، ایک عدد زراکئ رائفل، 640 عدد میگزین اور 5.56 کیلیبر کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ فرنٹیئر کور نارتھ غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ کے خلاف متحرک ہے اور دہشتگردی کے خلاف اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔