لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) پی ڈی ایم رہنمائوں نے کہاہےکہ تبدیلی کا نعرہ دھوکہ،ادارے آئینی حدود میں رہیں، فضل الرحمان نے کہاکہ نیب میرا کیا احتساب کریگا اس کا خود ہونا چاہیے،جعلی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی منظوری دی، جو مسلط کئے گئے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، ہم انہیں پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، وہ ہفتے کو رات گئے جے یو آئی کے زیراہتمام میونسپل اسٹیڈیم میں شہید اسلام قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، کانفرنس سے ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی، عبدالغفور حیدری ، اویس نورانی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، روپئے کی قدر میں اتنی گراوٹ کبھی نہیں دیکھی گئی،اب یہ چیلنج درپیش ہے کہ ملک کو کس طرح اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا جائے،پاکستان واحد ملک ہے جس کی سالانہ قومی پیداوار صفر سے بھی نیچے چلی گئی،ہمارا نوجوان بہت مظلوم ہے، اسے دھوکہ دیا گیا، ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا، پچاس لاکھ گھر دینے کا کہہ کر پچاس لاکھ گھر گرا دئیے گئے،آج پارلیمنٹ یرغمال ہے،اگر کوئی قانون سازی ہوتی ہے تو وہ بھی بیرونی آقائوں کے اشارے پر ہوتی ہے،الیکشن میں دھاندلی کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے، ہمیں آج کسی بین الاقوامی قوت کی کالونی نہ بننے کا عزم کرنا ہے، ہم نے اس ملک کی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں،70سال سے کشمیریوں کے لئے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں مگر موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونا4300 روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق...
کراچی آئی ایم ایف مذاکرات میں انرجی سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ طے ہو جانے کی اطلاعات اورحکومت کی دیگر شرائط پر...
لاہوراحتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا۔ لاہور کی...
جندیارس، کراچی ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے کے بعد سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی شام کے ایک...
کراچی سندھ اسمبلی میں گیس بحران پر جی ڈی اے کے رکن نند کمار کی تحریک استحقاق پیش ۔ صوبائی وزیر عذرا پیچوہو نے...
کراچی سیلانی کےڈالر پر وگرام کا حکومت نے زبردست خیر مقدم کیا ہے ،ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے اور ڈالر بحران...
اسلام آباد پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز...