اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے متعلق ایک مقدمہ کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اصول طے کر دیا ہے کہ نیب حکام صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتے ہیں جس کا زیر تفتیش کیس سے براہ راست تعلق ہو، عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے گھر چھاپے کے دوران اس کے بھائیوں اور رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں اصل مالکان کو واپس کرنے کا حکم سنایا ہے ، ہفتہ کے روزچیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب کے ملزم لیاقت قائم خانی کے گھر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کے خلاف کا رمالکان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے شاہ رخ جمال، محمد طیب اور حارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے قرار دیاہے کہ نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطگی کا کیس سے کوئی تعلق نہیں پیش کرسکا ہے ،تینوں افراد کے اپنے اپنے کاروبار ہیں،عدالت نے قرار دیاہے کہ لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد آٹھ میں سے پانچ گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی تھی، احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں فوری طور پر اصل مالکان کے حوالے کرائے،عدالت نے اصول طے کیا ہے کہ نیب حکام صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتے ہیں جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو، ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔
کراچی سندھ بیوروکریسی نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے سندھ حکومت کے اعلی سرکاری افسر کی بیٹی کی کراچی چڑیا...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی سے پورے پاکستان کی...
کراچی لگتا ہے کہ سائنس دانوں نے جراسک پارک نامی فلم سے متاثر ہو کر ناپید ہونے والے جانوروں کو واپس لانے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاوق شیخ کے پہلے سوال کیا دہشتگردی سمیت قومی امور پر اہم...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ، شاندانہ گلزار اور عمران...
کراچی مقتول ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ایک...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے عدالتی افسروں کی خدمات مانگ...