سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت پر سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکدیا

28 نومبر ، 2021

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی فی من قیمت سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں گنے کی فی من قیمت مقررکرنے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، درخواست 17 شوگرملز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سندھ حکومت نے 4 نومبرکو گنےکی فی من قیمت 250 روپے مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،کین کمشنر نے کہا کہ اگر 250 روپے سے کم خریداری کی شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائیگی۔