لاہور(آصف محمود بٹ،نمائندہ جنگ) بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل میں مبینہ طور ملوث عامر سرفراز عرف تانبا ولد سرفراز جاوید کو گزشتہ روز دو نامعلوم افراد کے حملے میں جاں بحق ہوگیا،دو حملہ آوروں نے اسے گولیاں ماریں،ایک نے ہیلمٹ ، دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا،بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق قتل میں ممکنہ طور پر ’’را‘‘ ملوث ،بھارتی حکومت پاکستان میں 20افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر چکی،پو لیس کے مطا بق عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر شوٹروں کی تلاش شروع کردی۔ حملے کا مقدمہ بھائی جنید سرفراز کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج ہوا ، ایف آ ئی آ ر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میرا بھائی عامر سرفراز گھر کے اوپر والے پورشن میں تھا دو حملہ آوروں نے اس کو تین گولیاں ماریں،ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا ۔۔ معتبر ذرائع کے مطابق عامر سرفراز عرف تانبا کی عمر 45سال تھی اور وہ اسلام پورہ کی گنگا سٹریٹ میں واقع 5 مرلہ کے ڈبل سٹوری مکان میں رہتا تھا جہاں اس کی فیملی پچھلے 50سال سے رہائش پذیر تھی۔ وہ مصالحوں کا کاروبار کرتا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ہیروئن اور آئس کا نشہ بھی کرتا تھا۔ اس کے والد سرفراز جاوید کا انتقال ہو چکا تھا ۔ اس کے دو بھائی بھی اس کے ساتھ گھر کے نچلے پورشن میں رہتے تھے۔ عامر سرفراز عرف تانبا غیر شادی شدہ تھا اور گھر کی دوسری منزل میں رہتا تھا۔ پولیس کو اس پر فائرنگ کی اطلاع 15 پر کال کرکے دی گئی ۔ گنگا سٹریٹ میں واقع دکانداروں نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ انہیں سرفراز عرف تانبا پر فائرنگ کا پتہ نہیں چلا اور نہ فائرنگ کی آواز آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ15 پر اطلاع کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور میڈیکل سٹاف فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ سرفراز عرف تانبا کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے قتل پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ ( ڈی وی آر) ز قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔عامر سرفراز عرف تانبا پر مبینہ طور پر بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگ کے قتل کا الزام تھا، تاہم سیشن کورٹ نے عامر تانبا اور مدثر کو قتل کیس سے بری کر دیا تھا۔ بھارتی دہشتگرد کو کوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں قتل کیا گیا تھا، جہاں وہ معصوم پاکستانیوں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔ سیکورٹی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ عامر تانبا کے قتل میں ممکنہ طور پر ’’را‘‘ ملوث ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان میں 20افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر چکی ہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...