اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی دائر درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے رواں ہفتے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کیے جانے کاامکان ہے۔واضح رہے کہ نئی درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت دیگر پانچ وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزاران عابد زبیری، شہاب سرکی، شفقت چوہان، منیر احمد کاکڑ، چودھری اشتیاق احمد خان اور طاہر فراز عباسی نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چھ ججز سے قبل جسٹس ( ر ) شوکت عزیز صدیقی بھی الزام لگا چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس یا سپریم جوڈیشل کونسل کا نہیں بلکہ چیف جسٹس اور انتظامی سربراہ کے درمیان ملاقات کے بعد کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ اور خفیہ اداروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکا جائے، اس معاملے کی بھرپور تحقیقات کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل بھی اس درخواست سے ملتاجلتاموقف اپنے ایک ایگزیکٹواجلاس کے دوران مطالبے میں کرچکی ہے۔
راولپنڈی عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کاکوئی رہنمایا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکا،اڈیالہ جیل...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے...
نئی دلی بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے قواعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
اسلام آباد روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے تصدیق کی ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہیں...