سویڈن ،مسلمان خاتون نےاسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنے کےخلاف کیس جیت لیا

15 اپریل ، 2024

پشاور ( مانیٹر نگ نیوز)سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کے خلاف کیس مسلمان خاتون نے جیت لیا۔سویڈن کے امتیازی محتسب ادارے نے اسکارف پہننے پر امتیازی سلوک کا شکار ہونے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر ادا کرے۔سویڈش امتیازی محتسب ادارے کے فیصلے مطابق مذکورہ ائیرلائن کمپنی ʼجو کہ مذہبی علامات کی اجازت نہیں دیتی اور ملازمت کے دوران یکساں لباس کے نظام پر عمل درآمد کرواتی ہےʼ نے خاتون کی ملازمت کی درخواست قبول کرنے کے باوجود اسے اسکارف پہننے پر ملازمت سے نکال دیا، جو امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔