نکاح عدت کیس:سزائوں کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

15 اپریل ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) ضلعی عدالت اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت آج پیر ( 15 اپریل ) کو کریگی، وکیل شکایت کنندہ رضوان عباسی کے پیش نہ ہونے کی صورت میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی تھی۔