پشاور (این این آئی)بی آر ٹی کو سالانہ 4 ارب روپے خسارہ ، مشیرخزانہ کےپی نے تصدیق کردی ۔بی آر ٹی پر تعمیراتی کام نامکمل ہونے کے باعث اسے سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔دستاویز کے مطابق چمکنی اور حیات آباد پلازہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے، ان پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے بس سروس متاثر ہو رہی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ دونوں پلازہ پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے حکومت کو 30 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے بتایا کہ بی آر ٹی کو سالانہ 4 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، یہ منصوبہ نقصان میں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پلازہ جلد تعمیر کریں گے تاکہ ریونیو بڑھایا جائے، جس کے لیے فنڈ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس پڑے ہیں، حکومت نے پی ڈی اے حکام کو پلازوں کی تعمیر کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...