کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ فارم 47 کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومتوں کو عوام کا سیلاب بہاکر لے جائے گا ،آئین کے تحفظ کے لئے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو مزید مستحکم بنایا جائے گا ،قیدی نمبر 804 نے عوام کو شعور دیا ہے ،آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے ،بلوچستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہے سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شریف خلجی کی پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کہی ، اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داود شاہ کاکڑ ، نور خان خلجی ، آصف ترین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ شریف خلجی مشکل وقت میں پارٹی میں واپس آرہے ہیں ،شریف خان خلجی نے مراعات کو ٹھکرا کر تحریک انصاف میں شمولیت اور نظریے کو اہمیت دی انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے اور مبارک باد دیتے ہیں ،مشکل وقت میں پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میرا آبائی وطن ہے ہر صوبے کے وسائل وہاں خرچ ہونے چاہئیں جہاں سے جو معدنیات نکل رہی ہیں ان پر پہلا حق اس صوبے اور ان لوگوں کا ہے ۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ،پاکستان تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرلئے ہیں ۔خراب موسم اور انتظامیہ کی مداخلت کے باوجود ہم نے کامیاب جلسے کیے ، جس نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔قبل ازیں شریف خلجی نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال پہلے بھی پی ٹی آئی میں تھا ، 2018 میں اور 2024 میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ،بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود مستعفی ہورہا ہوں میری دلی خواہش ہے کہ غریبوں کی مدد کروں۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...