ویٹی کن سٹی (جنگ نیوز)کیھتولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ تنازع میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کرنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور بات چیت کا راستہ ہموار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں ایسا ہر اقدام روکا جائے جو تشدد میں اضافہ کرے اور مشرق وسطیٰ کو بڑے تنازع میں گھسیٹ لے، تمام ممالک اسرائیل اور فلسطین کو دو ریاستوں کے طور پر رہنے میں مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ایران کی مداخلت سے اسرائیل کی صورتحال خراب ہونے کی خبریں آ رہی ہیں،کسی کو بھی کسی دوسرے کے وجود سے خطرہ نہیں ہونا چاہئے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں تباہی کا شکار انسانی آبادی کی مدد کی جائے اور یرغمالی رہا کئےجائیں۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...