اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ریفائنریز اپ گریڈیشن، 6 ارب ڈالرز سرمایہ کاری اسمگلنگ کی بندش سے مشروط، عوام کا ایرانی پٹرولیم مصنوعات پر بڑھتا انحصار، تیل صنعت کو 35.6 ملین ڈالر ماہانہ نقصان کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئی پیشرفت میں ان ممالک کی مقامی ریفائنریوں نے، جو اوگرا کے ساتھ نفاذ کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد اپنے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے 6 سال کے عرصے میں 5-6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، سرکاری سرپرستی میں ایران سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل آمد پر سرخ پرچم لہرا دیا ہے۔ ریفائنریز نے اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو ایران سے اسمگل شدہ پی او ایل مصنوعات کی مکمل بندش کے ساتھ منسلک کردی ہے بصورت دیگر ریفائنریوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن معاشی طور پر زیادہ قابل عمل نہیں رہے گی کیونکہ ریفائنریز کی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اگر جاری رہی تو ان منصوبوں کی عملداری پر سنجیدگی سے سوال اٹھائے گی اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دے گی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) جیسے پی ایس او، شیل اور دیگر کو بھی اپنی درآمد شدہ پی او ایل مصنوعات کی کم کھپت کا سامنا ہے جیساکہ عوام ایران سے اسمگل شدہ مصنوعات کو بڑے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس طرح تیل کی صنعت 35.6 ملین ڈالر ماہانہ کے بھاری نقصان کو برداشت کر رہی ہے جس میں حکومت کو ہونے والے ریونیو میں ہونے والا نقصان بھی شامل ہے۔ ایس آئی ایف سی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ تیل کمپنیوں کی مشاورتی کونسل (او سی اے سی) کی جانب سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کو 9 اپریل کو لکھے گئے خط کا خلاصہ ہے۔ او سی اے سی نے اس سے قبل 25 مارچ کو سیکرٹری پٹرولیم کو لکھے گئے خط میں اس مسئلے کو اجاگر کیا تھا لیکن اس کے بعد سے ایران سے پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف کوئی نتیجہ خیز کارروائی نہیں کی گئی اس حقیقت کو جانتے ہوئے کہ تیل کی صنعت غیر قانونی تجارت کی وجہ سے کاروبار سے محروم ہو رہی ہے او راسی کے ساتھ ہی حکومت کا پٹرولیم لیوی، کسٹم ڈیوٹی، کارپوریٹ ٹیکس، سپر ٹیکس سے ہونے والی آمدنی سے بھی محروم ہونا جاری ہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...