کراچی (نمائندہ جنگ )جمشید روڈ پر واقعہ افغان قونصلیٹ کے بنگلے پر مبینہ طور پر قبضہ کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔11 اپریل کو تھانہ جمشید کوارٹرز میں درخواست گزاروں کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے مطابق عامل کالونی میں واقع بنگلہ نمبر 82 جس میں دائود یونیورسٹی کے کے طلباء رہائشی پذیر ہیں میں کچھ افراد اسلحہ سمیت داخل ہوئے اور وہاں موجود طلبہ کو مارا اور گالم گلوچ کی۔ان افراد نے کمروں کے تالے توڑے اور سامان بھی باہر نکال دیا جبکہ وہ افراد خود کو افغان طالبان ظاہر کر رہے تھے اور کہا کہ ہم افغانستان میں جہاد کر رہے ہیں اور زخمیوں کا یہاں علاج کر رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلہ افغان قونصلیٹ کی ملکیت ہے۔ افغان قونصلیٹ کا عملہ گزشتہ روز بنگلہ پر پہنچا تھارہائشی طلبہ نے ویڈیو بنا کر وائرل کی اور معاملے کو غلط رنگ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے دور میں یہ بنگلہ بغیر کسی تحریری معاہدے کے مذکورہ طلبہ تنظیم کو دیا گیا تھا۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کے معاملات سے متعلقہ محکمہ ریونیو ہے۔ قبضہ دینا یا چھڑوانا ان کے دائرہ اختیار میں ہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...