سیہون(آئی این پی)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وہ ہیں جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتے ہیں۔با نی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا، ان کو طاقت حاصل تھی جس کا میں خود شاہد ہوں مگر انہوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا،سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں جیسی حمایت اورطاقت تھی اسے بھی انہوں نے غلط استعمال کیا۔سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر آرہے ہیں، وہ معاملہ عدالتوں میں ہے، بانی پی ٹی آئی واحد وزیراعظم تھے جسے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے باہر نکالا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سائفر سمیت جو بھی کیس ہیں وہ خود اپنے خلاف گواہ ہیں، انہوں نے خود کہا نے گھڑی بیچی ہے، وہ کچھ ہفتوں میں اپنی ساری حمایت کھو چکے تھے۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد بھلے جلسے کرے، جلسے جلوس کرنا سب کا حق ہے، ابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر میں نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے، منچھر جھیل کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے گرینڈ الائنس کے ملازمین پر لاٹھی چارج، تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی بجٹ اجلاس کے موقع پر سرکاری...
کراچی فیڈرل سروسز ٹریبیونل نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے 49نوکری سے برخاست اہلکار جن میں 6 انسپیکٹرز، 13سب...
پنجگور چھ سال بعد ایشاء ائیر لائن نے پنجگور کیلئے اپنی فضائی پروزیں چلانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔فضائی سروس کی...
کوئٹہ/اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی...
اسلام آباد/کوئٹہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے سینیٹ میں بجٹ پر بحث...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گرینڈ الائنس کے ملازمین...