گوادر (آن لائن)غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے حکومت بلوچستان نے وفاق سے مدد طلب کرلی،وفاقی حکومت میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے اختیار سونپ دے،حکومت بلوچستان کی اپیل،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سیکرٹری فشریز نے غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام اور اُنکے دائرہ کار کو ختم کرنے کے لیے پرپوزل پیش کردی اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے وزارت دفاع اسلام آباد کو ایک سرکاری مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی(ایم ایس اے) کی خدمات حاصل کی جائیں اور ایم ایس اے محکمہ فشریز بلوچستان کے ساتھ مل کر غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کرئے۔بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری فشریز بلوچستان نے پرپوزل پیش کی تھی جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا مراسلہ میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت 30 جون تک ایم ایس اے کو غیرقانونی ٹرالنگ کو روکھنے کے اختیارات سونپ دے تاکہ بلوچستان کے سمندر سے غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔دوسری جانب بتایا گیا کہ محکمہ فشریز بلوچستان غیرقانونی ٹرالنگ کے دائرہ کار کو ختم کرانے کے لیے اپنے محدود وسائل کی بنیاد پر پٹرولنگ کررہی ہے جس سے غیرقانونی ٹرالنگ میں نمایاں کمی آرہی ہے اور اس کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومت نے ایم ایس اے کے ساتھ مل کر غیرقانونی ٹرالنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پلان بنالیا ہے جس سے بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جمعہ سے برطانیہ میں شروع ہورہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ کے...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے وفاقی اور صوبائی حکومت سے...
کوئٹہپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ...
اسلام آباد پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق، پاکستانی عوام چھ سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں،...
اسلام آباد وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے...
کراچی ٹرمپ اور ہیگستھ کا ایران پر حملوں کا پیشگی اعلان، فوجی حکمت عملی پر سوالات،عام طور پر فوجی آپریشنز کی...
کراچی ورلڈ بینک نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے کووڈ کے بعد سب سے بڑا جھٹکاثابت ہور ہی...
اسلام آباد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری...