بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ،ملزمان اندھیرے میں فرار

15 اپریل ، 2024

ممبئی (جنگ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بائیک پر ہیلمٹ پہنے دو نامعلوم افراد نے عمارت کی طرف اور ہوا میں چار سے پانچ راؤنڈ فائر کیے جس میں سے ایک گولی عمارت کی دیوار پر لگی۔ ملزمان کی شناخت، ان کا پتہ چلانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ فارنزک ماہرین کی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ اندھیرے کے باعث موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر واضح نہیں تھا۔ ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گینگسٹر کی دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی 2022 سے سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور انہیں ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا تھا۔