کراچی (نیوز ڈیسک) نیپال میں دنیا کے بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ نے چیلنج کے متلاشی اور اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کیلئے ہمہ وقت دنیا بھر کے کوہ پیمائوں کو اپنی طرف متوجہ کیے رکھا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں کئی ماہر کوہ پیما اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 2000ء میں اس بلند ترین پہاڑ کو ’’کچرے کا پہاڑ‘‘ قرار دیا گیا تھا اور اس حسین اور دلکش مقام کو یہ معلوم کرنے کا پیمانہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے کہ آخر انسان قدرتی مقامات کو کس حد تک گندا کر سکتا ہے۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ حالات خراب اور پہاڑ پر انسانوں کی پھیلائی ہوئی گندگی قابل برداشت حد سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہے۔ جس مقام کو دنیا کا سب سے بہترین اور پرکشش علاقہ ہونا چاہئے تھا وہ اب انسانی فضلے، گندگی اور کوڑے کرکٹ کی وجہ سے اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اسے بلند ترین مقام پر قائم بیت الخلاء کہنا غلط نہ ہوگا۔ صورتحال اس قدر خراب بتائی جا رہی ہے کہ جیسے جیسے برف پگھل رہی ہے، ماحول میں شدید بدبو پھیلتی جا رہی ہے۔ سب سے زیادہ بدبو پیشاب اور پاخانے کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے۔ ایک طرف کوہ پیمائوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف یہ لوگ صفائی کرنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ صورتحالی کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت کوہ پیمائوں کو پابند کر رہی ہے کہ وہ چوٹی سر کرنے کیلئے جاتے وقت مختص کردہ پوائنٹ سے کچرا جمع کرنے کا تھیلا حاصل کریں ۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جمعہ سے برطانیہ میں شروع ہورہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ کے...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے وفاقی اور صوبائی حکومت سے...
کوئٹہپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ...
اسلام آباد پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق، پاکستانی عوام چھ سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں،...
اسلام آباد وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے...
کراچی ٹرمپ اور ہیگستھ کا ایران پر حملوں کا پیشگی اعلان، فوجی حکمت عملی پر سوالات،عام طور پر فوجی آپریشنز کی...
کراچی ورلڈ بینک نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے کووڈ کے بعد سب سے بڑا جھٹکاثابت ہور ہی...
اسلام آباد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری...