کراچی (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ ناظم آباد اور کلفٹن میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ماڑی پور، صدر، میٹروول، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، کورنگی، کیماڑی، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ فیصل کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ ایف بی ایریا، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، کلفٹن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ، شیرشاہ میں بھی بادل برسے، بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں 20، فیصل بیس پر 17، یونیورسٹی روڈ پر 14 اعشاریہ 5 اور ایئرپورٹ پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج کو روکنے اور گرینڈ...
کوئٹہجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا کی قیادت میں وفد نے ہزارہ...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی حالیہ تقریر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے گرینڈ الائنس کے ملازمین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے بامقصد...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کنوینر اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا قاری مہراللہ نے کہا ہے کہ...