کراچی(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی نےبیان میں کہاہے کہ طوفانی بارشوں نے بلیدہ سمیت بلوچستان بھر میں تباہی کی ہے، حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کے سیلابات سے نمٹنے کے اداروں کو فوری طور پر ریلیف اقدامات کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ طوفانی بارشوں نے بلیدہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے کھڑی فصلات، سولر نظام اور بندات کو ملیامیٹ کردیا ہے، گندم کی کھڑی فصلیں دریا برد ہوئی ہیں جبکہ طوفانی ہواؤں نے سولروں کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ لوگوں کے بندات اور ٹیوب ولوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے لیکن تاحال پی ڈی ایم اے اور وفاقی ادارے حرکت میں نہیں آئے ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں فوری طور پر ریلیف کا سلسلہ شروع کیا جائے اور ضروری امداد فوری طور پر بلیدہ سمیت تمام علاقوں میں پہنچانے کا بندوبست کیا جائے، سینٹر جان بلیدی نے کہاکہ بلیدہ اس وقت سیلابی ریلوں، بارش اور طوفانی ہواؤں سے متاثر ہوا ہے اور ہورہا ہے کیونکہ تاحال بارش اور تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے مزید نقصانات کا خدشہ موجود ہے۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جمعہ سے برطانیہ میں شروع ہورہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ کے...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے وفاقی اور صوبائی حکومت سے...
کوئٹہپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ...
اسلام آباد پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق، پاکستانی عوام چھ سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں،...
اسلام آباد وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے...
کراچی ٹرمپ اور ہیگستھ کا ایران پر حملوں کا پیشگی اعلان، فوجی حکمت عملی پر سوالات،عام طور پر فوجی آپریشنز کی...
کراچی ورلڈ بینک نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے کووڈ کے بعد سب سے بڑا جھٹکاثابت ہور ہی...
اسلام آباد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری...