کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمد ایوب ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مولانا مفتی نیک محمد فاروقی اور دیگر نے 13اپریل کو پشین میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف نازیبا نعروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشین جلسے میں قائد جمعیت کے خلاف نازیبا نعرے ہمارے صوبے کا کلچر نہیں،میزبان جماعت کی خاموشی پشتون روایات کے منافی ہے ، سیاسی رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور سردار اختر جان مینگل کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے نازیبا نعرے باعث شرمندگی ہیں، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے روز اول سے 2018 کی طرح 2024کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے سب سے پہلے تحریک چلانے کا اعلان کیا لیکن افسوس کہ اپوزیشن کے سب سے بڑے رہنماء جو پی ڈی ایم کے سربراہ رہے اور ان کی عظیم جدوجہد کی بدولت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوئیں ان کے خلاف پشین کی سرزمین پر نازیبا نعرے اپوزیشن نہیں اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کیلئے لگائے گئے جس کی جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مذمت کرتی ہے، ضروری تھا کہ دوران جلسہ میزبان جماعت کے اسٹیج سیکرٹری اسی وقت ان نعروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مخصوص اور غیر مہذب تربیت کے حامل پارٹی کارکنوں کو منع کرتے مگر ایسا نہیں کیا گیا جس سے تمام جمہوری کارکنوں اور پشین کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے ۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج کو روکنے اور گرینڈ...
کوئٹہجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا کی قیادت میں وفد نے ہزارہ...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی حالیہ تقریر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے گرینڈ الائنس کے ملازمین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے بامقصد...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کنوینر اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا قاری مہراللہ نے کہا ہے کہ...