وفاقی حکومت مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے‘ مسلم لیگ ن

15 اپریل ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے عوام کی جانب سے ووٹ کے ذریعے پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کے ساتھ قائد میاں نواز شریف کے مشن کو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پورا کریں گے انہوںنے عید ملنے والے پارٹی رہنمائوں اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ حکومت میں آکر معیشت کی بہتری اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی کیونکہ انفراسٹرکچر بہترہوگا تو لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور اس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔