پی ڈی ایم اے کو متحرک اور راستے کھولنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،پشتونخوامیپ

15 اپریل ، 2024

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین دن سے ہرنائی سنجاوی پنجاب اور ہرنائی کوئٹہ کی دونوں شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں ، لیکن صوبائی حکومت نے ضلع کا رابطہ منقطع ہونے کے باعث لوگوں کے رسل ورسائل کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جس کے باعث ضلع ہرنائی میں خوراک ودیگر انسانی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اگر فوری طور پر ازالے کا انتظام نہ کیا گیا تو ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوسکتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ فوری ازالے کیلئے پی ڈی ایم اے کو متحرک کرنا اور تمام راستوں کو کھولنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔