کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کا جدید ترین ’ایرو ایریئل ڈیفنس سسٹم‘ کیسے کام کرتا ہے؟، ٰیہ دنیا کا جدید ترین اینٹی ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم ، ایرو ٹو اور ایرو ٹھری میزائل شامل، مختصر ، درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بناسکتا ہے،میزائل ایکسپرٹ سید محمد علی کا کہنا ہے کہ کامیابی کا دارومدار صرف ٹیکنالوجی پر نہیں دشمن کی دفاعی حکمتِ عملی پر ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کی بڑی اکثریت کو اسرائیل کی حدود میں پہنچنے سے قبل ہی ’ایرو ایریئل‘ نامی فضائی دفاعی نظام اور خطے میں موجود اتحادیوں کی مدد سے ناکام بنا دیا ہے۔ اسرائیل کا ’ایرو ایریئل ڈیفنس سسٹم‘ کیا ہے، یہ کیسے کام کرتا ہے اور یہ آئرن ڈوم سے کیسے مختلف ہے۔ اسرائیل ایرو سپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے مطابق ایرو ویپن سسٹم (اے ڈبلیو ایس) دنیا کا جدید ترین اینٹی ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم ہے۔ اس سسٹم میں ایرو ٹو اور ایرو تھری دونوں میزائل شامل ہیں جو اسے مختصر، درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے قابل بناتے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ آئرن ڈوم کی کامیابی کی شرح تقریباً 90 فیصد ہے تو ایرو ایئرل کی کامیابی یا ناکامی کے متعلق ہم کیا جانتے ہیں، اس کے جواب میں سید محمد علی کا کہنا ہے کہ ایرو ایریئل یا اسرائیل کے دیگر دفاعی نظام کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار صرف ٹیکنالوجی کی صلاحیت پر نہیں۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج کو روکنے اور گرینڈ...
کوئٹہجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا کی قیادت میں وفد نے ہزارہ...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی حالیہ تقریر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے گرینڈ الائنس کے ملازمین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے بامقصد...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کنوینر اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا قاری مہراللہ نے کہا ہے کہ...