کراچی (نیوز ڈیسک) ہتک عزت کا مقدمہ، متنازعہ یوٹیوبر راشد نصیر سے اہم مرحلہ ہار گئے، عدالت نے عادل راجہ کو دو درخواستیں ہارنے پر راشد نصیر کو دس ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق متنازعہ یوٹیوبر میجر (ریٹائرڈ) عادل راجہ برطانیہ کی ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر سے ہتک عزت کے مقدمے کا اہم مرحلہ ہار گئے ہیں جیساکہ انگلش کورٹ کے جج نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کی جانب سے ان کے خلاف جاری ہتک عزت کے مقدمے کو روکنے کی درخواست سمیت ان کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ عادل راجہ نے سوشل میڈیا سائٹس یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر/ایکس پر نو اشاعتوں میں بیانات شائع کئے جو راشد نصیر کیلئے شدید ہتک آمیز ہیں۔ ڈپٹی ہائی کورٹ کے جج رچرڈ سپیئرمین کے سی نے فیصلہ سنایا کہ عادل فاروق راجہ ہتک عزت کے مقدمے کو روکنے کے لیے مسترد شدہ درخواست پر اب ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 5000 پاؤنڈ ادا کریں اور جج نے عادل راجہ کو درخواست کے خرچوں کیلئے ناکام سیکورٹی کیلئے پانچ ہزار پاؤنڈ کی مد میں اخراجات کے حساب سے مزید عبوری ادائیگی کا بھی حکم دیا۔ مدعا علیہ عادل راجہ کے پاس یہ رقم ادا کرنے کے لیے 17 اپریل 2024 تک کا وقت ہے۔ اپنے وکیل اور پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما مہتاب انور عزیز کی مدد سے، جو پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی کی بھی نمائندگی کرتے ہیں، عادل راجہ ویڈیو لنک کے ذریعے دور سے عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے کیس کو کئی بنیادوں پر روکا جائے لیکن عدالت نے ان کے تمام دلائل کو مسترد کر دیا جس میں یہ الزامات بھی شامل ہیں کہ پاکستان ایک آمرانہ ریاست ہے جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) عدلیہ اور حکومت کو کنٹرول کرتی ہے اور پاکستان میں انتخابی دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں۔ ہائی کورٹ کے جج نے فیصلہ دیا کہ عادل راجہ کی شائع کردہ 10 میں سے 9 اشاعتیں عمومی قانون میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کیلئے ہتک آمیز ہیں اور رائے کے اظہار کے بجائے حقیقت کے معاملات ہیں۔ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا نام اس وقت سامنے آیا تھا جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے انہیں بے بنیاد الزامات لگانے میں مسٹر ایکس کا نام دیا تھا۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جمعہ سے برطانیہ میں شروع ہورہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ کے...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے وفاقی اور صوبائی حکومت سے...
کوئٹہپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ...
اسلام آباد پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق، پاکستانی عوام چھ سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں،...
اسلام آباد وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے...
کراچی ٹرمپ اور ہیگستھ کا ایران پر حملوں کا پیشگی اعلان، فوجی حکمت عملی پر سوالات،عام طور پر فوجی آپریشنز کی...
کراچی ورلڈ بینک نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے کووڈ کے بعد سب سے بڑا جھٹکاثابت ہور ہی...
اسلام آباد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری...