لاہور(ایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بیساکھی کے تہوار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت ہے، بیساکھی پیار ،محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، صوبے میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اتوار کے روزبیساکھی کے موقع پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو خوش آمدید اور مبارک باد پیش کرتی ہوں،بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے ،ڈھول کی تھاپ پر درانتی سے گندم کی فصل کاٹ کر بیساکھی کاآغاز ہوتا ہے تو خوشیاں ہر طرف پھیل جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی خوشیوں سے مہکتا تہوار اور میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شریک ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے،پنجابی تہوار بیساکھی کو سرکاری طور پر باقاعدہ طور پر منانے کا آغاز کررہے ہیں،دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتار پور اور لاہور میں بیساکھی کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کیلئے بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج کو روکنے اور گرینڈ...
کوئٹہجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا کی قیادت میں وفد نے ہزارہ...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی حالیہ تقریر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے گرینڈ الائنس کے ملازمین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے بامقصد...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کنوینر اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا قاری مہراللہ نے کہا ہے کہ...