سعودی عرب کی یمن میں بچوں کی تعلیم کیلئے 6.2 ملین امریکی ڈالر کی امداد

15 اپریل ، 2024

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن میں بچوں کی تعلیم کے لیے 6.2 ملین امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔ایس پی اے نے یونیسیف کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز کے فراہم کردہ فنڈ سے سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر طلبہ کے لیے حصول علم کی راہ ہموار ہوگی۔فراہم کیے جانے والے فنڈ سے 527000 طلبا سال 2022-2023 کے سالانہ امتحانات دیے سکیں گے۔علاوہ ازیں 3 لاکھ سے زائد طلبا کو سکول بیگز اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی بھی ممکن ہو گی۔ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فراہم کیے گئے فنڈ سے تدریسی سہولت میں اضافہ کرنے کےلیے 17 کمشنریوں میں 7520 مرد و خواتین اساتذہ کی ٹریننگ کا بندوبست بھی کیا جاسکے گا ۔