برازیل میں کشتی سے 10سے زائد لاشیں برآمد

15 اپریل ، 2024

برازیلیا (اے پی پی)برازیل کی ریاست پارا کے ساحلکے قریب کشتی کے اندر سے 10سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ماہی گیروں نے ریاست پارا کے ساحل کے قریب ایک کشتی کی اطلاع دی جس کے فوری بعد مقامی حکام نے ایک ریسکیو اہلکاروں کو کشتی میں پہنچایا۔