ایران کے اسرائیل پر حملے مجاہدانہ اقدامات ہیں‘ جمعیت نظریاتی

15 اپریل ، 2024

کوئٹہ ( پ ر ) جمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقاد لونی نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں کو جرتمندانہ اور مجاہدانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت عالم اسلام پر فرض ہو چکی ہے متحدہ عرب امارات پاکستان اور ترکی کی جانب سےبھی مزاحمت شروع کی جائےاوراسرائیل کے خلاف تیل اور سامان کی ترسیل پر پابندیاں عائد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی فلسطین پر بے دریغ بمباری اور مظالم نے مسلمانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے لیکن مسلم حکمران بے حس ہوچکے ہیں اسرائیل غزہمیں تمام انسانی حقوق کی سنگین پامالی کررہاہے غزہ کو خوراک، پانی، ایندھن ادویات کے بغیر ہفتوں تک محاصرے میں رکھنا، معصوم شہریوں اوربچوں کی شہادت، اسپتالوں اور عبادت گاہوں پر بمباری کرنا اور محصورینِ غزہ کے لیے انسانی امداد کو روکنا جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔