کوئٹہ( پ ر) سابق صوبائی وزیر میر کریم نوشیروانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال انتہائی گمبھیر ہے، صوبہ مسائلستان بن چکا ہے۔ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسوں سےصوبے کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ملک اور صوبے کی معاشی صورتحال ٹھیک نہیں۔ دعا ہے کہ ملک کے پاس بجٹ سازی کیلئے پیسہ ہو ۔ ملک اس وقت آئی ایم ایف کی گود میں ہے۔ اور کھربوں روپے کے ٹیکسوں سے عوام بے حال ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکسوں کا سلسلہ ابھی نہیں تھما ہے۔اور عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وہ وسائل نہیں کہ اس گمبھیر معاشی صورتحال سے آسانی سے نکل سکے۔ ان حالات میں ماضی میں تھال میں کھانے والے اب پلیٹ میں گزارا کرنا سیکھیں اور حقیقت پر مبنی بجٹ بنانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی شاہ خرچیوں اور غیر ترقیاتی اخراجات سے ملک مالی مسائل کا شکار ہوا۔ سیاسی رہنماؤں کو اس معاشی گرداب سے نکلنےکیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئیے۔ بلوچستا ن کی معاشی صورتحال ایسی انہیں کہ 60 ارکان کو وزیر ، مشیر بنایا جا سکے۔ماضی میں جو کچھ ہوا اس کو دہرانا نہیں چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی صوبے کی یکساں ترقی چاہتے ہیں ۔ صوبے میں تعمیر و ترقی اس وقت ہو گی جب اپوزیشن بھی اسی جذبے سے حکومت کیساتھ تعاون کریگی۔ آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کیلئے ضروری ہے کہ اپوزیشن حکومت کو کندھا دے اور تمام قوتیں اس دلدل سے نکلنے کیلئے اپنا تمام زور ایک سمت میں ہی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش دوسرا بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔ جب تک مہنگائی، کرپشن اور دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج کو روکنے اور گرینڈ...
کوئٹہجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا کی قیادت میں وفد نے ہزارہ...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی حالیہ تقریر...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے گرینڈ الائنس کے ملازمین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے بامقصد...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کنوینر اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا قاری مہراللہ نے کہا ہے کہ...