اسلام آباد (صالح ظافر) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ہفتے کو ایران اور اسرائیل کے درمیان کشمکش کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت/حکومت ہوں گے جو گزشتہ ماہ شہباز شریف کی حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی سفارت خانے کے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد کا منصوبہ برقرار ہے۔ دفتر خارجہ نے بھی دورے کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی۔ دونوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جیساکہ وہ ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر رئیسی کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) شامل ہیں۔ ایرانی صدر کے دورے کے دوران دونوں فریقین افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
لاہور تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے شہروں کی ماسٹر پلاننگ، لینڈ یوز رولز پلاننگ کرنے کیلئے ایک نئی اتھارٹی...
پشاورنیب خیبر پختونخوانے ادویات سکینڈل کی انکوائری مکمل کرکے کیس کو تفتیش میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے...
اسلام آباد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیر کے روز چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...
اسلام آبادڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہری جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا،اوول آفس میں سابق امریکی صدور...
اسلام آ باد چینی کی برآ مدات صفحکوبریک لگتےہی افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوگئی۔فروری...
اسلام آباد رائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پیر کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 51 سے 100...