لاہور(آصف محمود بٹ،کرائم رپورٹر ) بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل میں مبینہ طور ملوث عامر سرفراز عرف تانبا ولد سرفراز جاوید کو گزشتہ روز دو نامعلوم افراد کے حملے میں جاں بحق ہوگیا،دو حملہ آوروں نے اسے گولیاں ماریں،ایک نے ہیلمٹ ، دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا،بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق قتل میں ممکنہ طور پر ’’را‘‘ ملوث ،بھارتی حکومت پاکستان میں 20افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر چکی،پو لیس کے مطا بق عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر شوٹروں کی تلاش شروع کردی۔ حملے کا مقدمہ بھائی جنید سرفراز کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج ہوا ، ایف آ ئی آ ر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میرا بھائی عامر سرفراز گھر کے اوپر والے پورشن میں تھا دو حملہ آوروں نے اس کو تین گولیاں ماریں،ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا ۔۔ معتبر ذرائع کے مطابق عامر سرفراز عرف تانبا کی عمر 45سال تھی اور وہ اسلام پورہ کی گنگا سٹریٹ میں واقع 5 مرلہ کے ڈبل سٹوری مکان میں رہتا تھا جہاں اس کی فیملی پچھلے 50سال سے رہائش پذیر تھی۔ وہ مصالحوں کا کاروبار کرتا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ہیروئن اور آئس کا نشہ بھی کرتا تھا۔ اس کے والد سرفراز جاوید کا انتقال ہو چکا تھا ۔ اس کے دو بھائی بھی اس کے ساتھ گھر کے نچلے پورشن میں رہتے تھے۔ عامر سرفراز عرف تانبا غیر شادی شدہ تھا اور گھر کی دوسری منزل میں رہتا تھا۔ پولیس کو اس پر فائرنگ کی اطلاع 15 پر کال کرکے دی گئی ۔ گنگا سٹریٹ میں واقع دکانداروں نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ انہیں سرفراز عرف تانبا پر فائرنگ کا پتہ نہیں چلا اور نہ فائرنگ کی آواز آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ15 پر اطلاع کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور میڈیکل سٹاف فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ سرفراز عرف تانبا کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے قتل پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ ( ڈی وی آر) ز قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔عامر سرفراز عرف تانبا پر مبینہ طور پر بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگ کے قتل کا الزام تھا، تاہم سیشن کورٹ نے عامر تانبا اور مدثر کو قتل کیس سے بری کر دیا تھا۔ بھارتی دہشتگرد کو کوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں قتل کیا گیا تھا، جہاں وہ معصوم پاکستانیوں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔ سیکورٹی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ عامر تانبا کے قتل میں ممکنہ طور پر ’’را‘‘ ملوث ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان میں 20افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر چکی ہے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
لاہور تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے شہروں کی ماسٹر پلاننگ، لینڈ یوز رولز پلاننگ کرنے کیلئے ایک نئی اتھارٹی...
پشاورنیب خیبر پختونخوانے ادویات سکینڈل کی انکوائری مکمل کرکے کیس کو تفتیش میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے...
اسلام آباد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیر کے روز چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...
اسلام آبادڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہری جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا،اوول آفس میں سابق امریکی صدور...
اسلام آ باد چینی کی برآ مدات صفحکوبریک لگتےہی افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوگئی۔فروری...
اسلام آباد رائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پیر کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 51 سے 100...