اسلام اآ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نےبیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں ۔اتوار کو بیساکھی کے تہوار پر وزیراعظم نے اپنےپیغام میں کہا کہ میں بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت ہے، بیساکھی پیار ،محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں،حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کیلئے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
لاہور تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے شہروں کی ماسٹر پلاننگ، لینڈ یوز رولز پلاننگ کرنے کیلئے ایک نئی اتھارٹی...
پشاورنیب خیبر پختونخوانے ادویات سکینڈل کی انکوائری مکمل کرکے کیس کو تفتیش میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے...
اسلام آباد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیر کے روز چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...
اسلام آبادڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہری جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا،اوول آفس میں سابق امریکی صدور...
اسلام آ باد چینی کی برآ مدات صفحکوبریک لگتےہی افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوگئی۔فروری...
اسلام آباد رائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پیر کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 51 سے 100...