اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)پینٹاگونکے سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ جتنا اسرائیلی نقصان ہونا چاہئے تھا نہیں ہوا، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران کے علاوہ عراق‘ یمن‘ لبنان سے بھی اسرائیل پر ڈرون راکٹ‘ بلاسٹک اور کروز میزائل داغے گئے۔ امریکی ملٹری نے درجنوں ایرانی ڈرون بلاسٹک میزائل اور کروز میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس بات پر ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے ہی امریکہ نے جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز علاقے میں پہنچا دیئے تھے۔ ایران کی طرف سے 120بلاسٹک میزائل‘ 170تباہی پھیلانے والے ڈرون اور 36کروز میزائل داغے جانے پر اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن گونجتے رہے۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مڈل ایسٹ پالیسی شعبے کے سابق عہدیدار ڈانا سٹرول کے مطابق اگر ایران کا مقصد اسرائیل کو تنہا کر کے اُسے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر مہلک حملے کی سزا دینا تھا تو وہ ایرانی مقصد پورا نہیں ہو سکا۔ ڈانا سٹرول جو آجکل واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ آف مشرق قریب کے پالیسی ساز ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں کے مطابق اردنی دارالحکومت کے ایک گنجان علاقے میں امریکی نشریاتی ادارہ جو ملبہ دکھا رہا ہے اسکے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ایرانی ڈرون یا میزائل کا ہے‘ اسرائیلی آئیرن ڈروم یا اردنی میزائل کا ہے جو ایرانی ڈرون اور میزائلوں کو تباہ کرنے کیلئے استعمال ہوئے۔ امریکی پنٹاگون کے اس سابق عہدیدار کے مطابق ایران کے سینکڑوں کروز میزائلوں‘ پائلٹ لیس ڈرون طیاروں اور بلاسٹک میزائلوں کے حملے میں اسرائیل کا جتنا نقصان ہونا چاہئے تھا اتنا نہیں ہوا جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مطابق ایرانی ایکشن نے 50فیصد سے زائد اہداف تباہ کئے ہیں۔ امریکی وزیر آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کو فون پر کہا کہ آئندہ جب بھی اسرائیل کو ایران یا اُسکے مختلف ملکوں میں موجود حامی گروپوں کے حملوں سے نمٹنے کی ضرورت محسوس ہوئی وہ اس کیلئے امریکہ پر بھرپور انحصار کر سکتاہے۔
اسلام آ باد کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بری خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوزارت قانون کی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس...
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت اور ان کی ہدایت پردیہی خواتین کے لئے چیف منسٹر مریم نواز...
کوئٹہ ، قلات، اسلام آباد بلوچستان کےاضلاع قلات اور نوشکی میں دہشتگردی کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار اور...