اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے ایرانی فوج کی جانب سے قبضے میں لئے گئے جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا ،، اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پرموجود پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا ایک جہاز اپنے قبضے میں لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پرتگالی جہاز ”ایم ایس سی ایریز“ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ اور دو پاکستانی بھی موجود ہیں۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ایرانی حکومت سے رابطہ کیا گیا تھا اور پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کو ان پاکستانی شہریوں کے بارے میں متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کردی گئی تھیں، ایرانی سفارت خانے کو ان دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
لاہور تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے شہروں کی ماسٹر پلاننگ، لینڈ یوز رولز پلاننگ کرنے کیلئے ایک نئی اتھارٹی...
پشاورنیب خیبر پختونخوانے ادویات سکینڈل کی انکوائری مکمل کرکے کیس کو تفتیش میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے...
اسلام آباد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیر کے روز چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...
اسلام آبادڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہری جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا،اوول آفس میں سابق امریکی صدور...
اسلام آ باد چینی کی برآ مدات صفحکوبریک لگتےہی افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوگئی۔فروری...
اسلام آباد رائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پیر کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 51 سے 100...