فیصل آباد (نمائندہ جنگ) کسان بورڈ کے سربراہ سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ بارش سے صوبہ پنجاب میں فی ایکڑ 4 سے 5 من گندم کے ضائع ہو نیکا خدشہ ہے،فیصل آباد سمیت پنجاب میں گندم کی کٹائی کا آغاز روائتی طور پر پنجابی کلینڈر کے مہینے پانچویں مہینے "بیساکھ" سے ہوتا ہے۔ اس لئے دیہی علاقوں میں یکم بیساکھ کا دن خوشی کے تہوار "بیساکھی یا وساکھی" کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تاہم اس بار "بیساکھ" کی آمد کے ساتھ ہی شروع ہونے والے بارشوں نے فیصل آباد سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچانے کے علاوہ کٹائی کے عمل کو تاخیر کا شکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس سال 32.11 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں پنجاب سے 25 ملین ٹن، سندھ سے 4 ملین ٹن، خیبر پختونخوا سے 1.2 ملین ٹن اور بلوچستان سے 1.5 ملین ٹن گندم حاصل ہونے کی توقع ہے۔ فیصل آباد میں کٹائی سے پہلے ہونے والی بارش کی وجہ سے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔ جڑانوالہ کے ایک کسان محمد طارق نے بتایا ہے کہ انہوں نے گندم کی کٹائی کرنے کے لئے تمام انتظامات کر لئے تھے لیکن بارش نے تمام تیاریوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے گندم کے بھاری ہونے کے بعد جب ہوا چلتی ہے تو گندم کی فصل زمین بوس ہو جاتی ہے جس سے کٹائی ناممکن ہو جاتی ہے۔ محمد طارق کے مطابق کھیتوں میں پانی جمع ہونے کا مطلب ہے کہ ہارویسٹر مزید کئی دنوں تک کھیتوں میں داخل نہیں ہو سکتا جس سے کٹائی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ کسان بورڈ کے سربراہ سردار ظفر حسین خان کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں جہاں گندم کی کٹائی جاری تھی، بارش کے باعث نہ صرف کٹائی کا عمل متاثر ہوا ہے بلکہ کٹائی کے بعد کھیتوں میں جمع ہونے والی گندم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں گندم سے حاصل ہونے والے بھوسہ بھی ضائع ہوا ہے جو کہ مویشیوں کے لیے سال بھر کی خوراک کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں فی ایکڑ چار سے پانچ من گندم کے ضائع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ صوبہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔اس طرح بارش کی وجہ سے آئندہ چند روز تک درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا جبکہ مزید بارشیں ہونے سے کم درجہ حرارت مزید کئی روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس حوالے سے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کسانوں کو اس بارش کی وجہ سے جزوی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اس کے باوجود گندم کی مجموعی پیداواراب بھی ہدف سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
لاہور تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے شہروں کی ماسٹر پلاننگ، لینڈ یوز رولز پلاننگ کرنے کیلئے ایک نئی اتھارٹی...
پشاورنیب خیبر پختونخوانے ادویات سکینڈل کی انکوائری مکمل کرکے کیس کو تفتیش میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے...
اسلام آباد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیر کے روز چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر وتبادلے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے...
اسلام آبادڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو سنہری جگمگاتی گیلری میں تبدیل کردیا،اوول آفس میں سابق امریکی صدور...
اسلام آ باد چینی کی برآ مدات صفحکوبریک لگتےہی افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوگئی۔فروری...
اسلام آباد رائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پیر کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 51 سے 100...