اسلام آباد (صالح ظافر) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ہفتے کو ایران اور اسرائیل کے درمیان کشمکش کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت/حکومت ہوں گے جو گزشتہ ماہ شہباز شریف کی حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی سفارت خانے کے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد کا منصوبہ برقرار ہے۔ دفتر خارجہ نے بھی دورے کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی۔ دونوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جیساکہ وہ ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر رئیسی کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) شامل ہیں۔ ایرانی صدر کے دورے کے دوران دونوں فریقین افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلام آبادپاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ طے پا گیا ، جسے بجلی کے...
اسلام آباد وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہاہے کہ چار سالہ مدت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
کراچی طالبان کے بانی رہنما ملا معتصم آغا جان گرفتار، اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ افغان طالبان میں...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں تیل کا شدید بحران، پٹرول پمپس پر طویل قطاریں، اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ایندھن کا...
لاہور سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے پاکستان، خصوصاً بلوچستان اور گوادر کی...