اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے ایرانی فوج کی جانب سے قبضے میں لئے گئے جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا ،، اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پرموجود پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا ایک جہاز اپنے قبضے میں لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پرتگالی جہاز ”ایم ایس سی ایریز“ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20رکنی عملہ اور دو پاکستانی بھی موجود ہیں۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ایرانی حکومت سے رابطہ کیا گیا تھا اور پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کو ان پاکستانی شہریوں کے بارے میں متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کردی گئی تھیں، ایرانی سفارت خانے کو ان دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر نیودہلی سے فرانس جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر 41 منٹ تک پاکستان...
لزبن/ استنبول صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے...
کراچی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش...
کراچیسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت مختلف چھ ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف سینیٹر...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...
اسلام آ باد ایک طرف ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان کی افغانستان کےلیےچینی کی...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...