نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی نشریاتی ادارے نے دنیا کےطاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میںامریکا سرفہرست جبکہ چین دوسرے ‘روس تیسرے ‘جرمنی چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔یہ فہرست ملکی قیادت ‘ معاشی ‘سیاسی اثرورسوخ ‘طاقتورفوج اور عالمی اتحادوں کے ساتھ مضبوط وابستگی کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے اس لسٹ میں جنوبی کوریا6‘فرانس 7‘ جاپان 8‘ سعودی عرب9جبکہ متحدہ عرب امارات10ویں نمبر پر براجمان ہے ۔فہرست کے مطابق اسرائیل کو دنیا کا 11واں‘ بھارت کو 12واں ‘کینیڈا 13واں‘یوکرین 14‘ترکی 15‘اٹلی16‘آسٹریلیا17‘ایران18‘ برازیل 19 اور اسپین کو 20واں طاقتور ترین ملک قرار دیاگیاہے ۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ءتک امریکا کی جی ڈی پی 27.97ٹریلین ڈالر ہے جبکہ چین کی 18.56‘ روس 1.90‘جرمنی 4.70‘برطانیہ کی 3.59ٹریلین ڈالر ہے ۔اسرائیل کی جی ڈی پی 522ارب ڈالر اور فی کس آمدنی ساڑھے 49ہزار ڈالر جبکہ انڈیا کی جی ڈی پی 3.39ٹریلین ڈالر اور فی کس آمدنی8379ڈالر ہے ۔طاقتورترین ممالک کی فہرست میں389ارب ڈالر جی ڈی پی اور 18075ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ 18ویں نمبر پر ایران براجمان ہے ۔فہرست میں بنگلہ دیش 40ویں نمبر پر ہے جس کی جی ڈی پی 460ارب ڈالر اور فی کس آمدنی 7395ڈالر ہے ۔ سری لنکا 53درجے پر ہے ۔اس کی جی ڈی پی 74.4ارب ڈالر جبکہ فی کس آمدنی 14405ڈالر ہے ۔
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر نیودہلی سے فرانس جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر 41 منٹ تک پاکستان...
لزبن/ استنبول صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے...
کراچی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش...
کراچیسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت مختلف چھ ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف سینیٹر...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...
اسلام آ باد ایک طرف ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان کی افغانستان کےلیےچینی کی...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...