اسلام آباد (نیوز رپورٹر) 325ویں خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سمیت آسٹریلیا، نیپال اور دیگر 10ملکوں کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ بھارتی سکھ رہنماؤں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے گردوارہ پنجہ صاحب کو خوبصورت انداز میں سجانے اور یاتریوں کو رہائش سمیت دیگر اعلیٰ انتظامات پر حکومت پاکستان اورٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مہمانوں کو وساکھی میلہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہیں و املاک محفوظ ہیں۔ غیر مسلموں کی فلاح و بہبود کے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سکھ مسلم دوستی کے رشتہ میں دن بدن مضبوطی آرہی ہے۔ تقریب میں سینیٹر سردار گل دیپ سنگھ، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، عاشر یونس ایم پی اے، بابا گرپال سنگھ، سردار ستونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ سمیت دیگر افسران و مختلف سیاسی و مذہبی اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سکھ میرج ایکٹ نافذ عمل ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے میڈیکل کیمپ میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر تنویر مشتاق کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری آج 23مارچ کو ایوان صدر میں ممتاز ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلرسید اظہر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کو ہمیں یوم...
کراچی مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے بانیان اور...
کراچی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں ویسے ہی لڑتے ہیں جن کو...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب...