ادیس ابابا (اے پی پی)ایتھوپیا کے وسطی علاقے اورومیا میں ایک سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔شنہوا کے مطابق اورومیا ریجن میں ویسٹ ارسی زون پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کمال امان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سڑک حادثہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک بس سڑک کے مخالف سمت سے سفر کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک او رزخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے متاثرہ بس ڈرائیور کی لاپروائی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایتھوپیا دنیا میں سب سے کم فی کس کار کی ملکیت کی شرحوں میں سے ایک ہے تاہم خراب سڑکوں، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، حفاظتی قوانین پر عمل درآمد میں لاپروائی اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے ناقص نظام کی وجہ سے یہاں مہلک ٹریفک حادثات نسبتاً عام ہیں۔
جدہ اس سال مسجد نمرہ سے خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دینگےمسجد الحرام اور مسجد نبوی میں...
کراچی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا...
کراچی ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا، مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
کراچی امریکی خواتین میں ملک چھوڑنے کا رجحان بڑھنے لگا، ٹرمپ کی سیاست بھی اہم وجہ، خواتین کے حقوق اور سیاسی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی سروس چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے...
نیویارک امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار کے مطابق، سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں ہونے والی فائرنگ کے دونوں...
مکہ مکرمہ اسلامی امور کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نےمکہ مکرمہ کی مساجد کے اماموں اور...