کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر کراچی سے لاڑکانہ مسافروں کو لے جانے والی مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جوکھیو موڑ پر دو بسوں میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مسافر بس میں سوار 3 افراد جاں بحق اور8 شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کوفوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں جانبحق ہونے والوں میں ایک بزرگ اور دو کمسن بچے شامل ہیں جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔تاہم زخمیوں میں علی خان،بالاج، عرفان علی،خالد،کم سن بچی رخسانہ ،کم سن بچی بیگم خاتون دختر انور علی ،فریدہ زوجہ انور اور ایک کمسن بچی شامل ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق بس کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، بس میں 40سے زائد مسافر سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوئی بارش کے باعث روڈ پر پھسلن تھی جو حادثے کا سبب بنی۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے جائیداد کی مشکوک منتقلی کو غیر قانونی قرار دیکر اپیل خارج کردی اوریہ آبزرویشن دی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے قبل از وفات بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیئے، جنھیں 68برس تک ریونیو ریکارڈ...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اصل مجرمان کو تحفظ دینے...
کراچی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کراچی کا دو روزہ دورہ کرتے ہوئے شہر کی اہم...
کراچی ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دے دی، چِپس، دھاتوں اور...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تقرری...