لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی گڑھی خدا بخش میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کی تقریب 4 اپریل کو منائی جاتی ہے تاہم رمضان کے احترام میں اسے ملتوی کرکے 14 اپریل تک موخر کیا گیا۔ برسی کے موقع پر ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر مرکزی جلسہ بھی منعقد کیا گیا جس سے صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، نثار کھوڑو اور دیگر نے خطاب کیا۔ برسی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور تقریبا ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جن خواتین، سادہ لباس اور ٹریفک اہلکار بھی شامل تھے۔ گڑھی خدا بخش میں لگ بھگ ایک سو واک تھرو گیٹ اور دو سو سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے۔ تمام کارکنوں کو جامہ تلاشی اور سیکورٹی چیک کے بعد پنڈال میں داخلے کی اجازت تھی۔ کارکنوں کی گاڑیوں کیلئے تین مختلف مقامات پر پارکنگ ایریا مختص کئے گئے تھے۔
کراچی کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں جدید سہولیات سے آراستہ نئی لائبریری کا افتتاح پیر کو جامعہ کے وائس...
کراچی ایران نےآبنائے ہرمز سے محفوظ گذر کیلئے بھارت سے ضبط شدہ ٹینکروں کی واپسی کا مطالبہ کردیا، فروری میں...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں شہریوں سے...
پیرسفرانس کے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا پہلا راؤنڈ مکمل، درانسی میئری میں پاکستانی نعیم چوہدری پہلے...
کراچی سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن کے مرکزی صدر منور عباس، سیکرٹری جنرل غلام مصطفیٰ کاکا، دیگر...
کراچی وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس میں سول اسپتال کراچی کےلئے 100 ارب روپے کے جامع ماسٹر پلان کی اصولی منظوری،...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائیاںشروع کردی ہیں،اسرائیلی...
حیدرآباد سی ٹی ڈی حیدرآباد نے گلستان سرمست ہاسنگ سوسائٹی کے قریب کاروائی کر کے سندھو دیش پیپلز آرمی سے...