پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگا ر)عیدالفطر کے پہلے پانچ دنوں میں 5لاکھ 20ہزار452سے زائد مقامی سیاحوں اور 169غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اس حوالے سے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ نے عید الفطر کے پہلے پانچ دنوں (10 تا 14 اپریل) تک کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ مقامی سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا گلیات کو دو لاکھ 37ہزار 500مقامی سیاحوں جبکہ پانچ غیر ملکی سیاحوں ٗکمراٹ کو 92ہزار 470مقامی سیاحوں،گیارہ غیر ملکی سیاحوں ،مالم جبہ کو 88ہزار 900مقامی سیاحوں،131غیر ملکی سیاحوں ٗٗبونی مستوج چترا30مقامی سیاحوں، 6غیر ملکی سیاحوں ، کیلاش ویلی ،گرم چشمہ کو 23ہزار 780مقامی سیاحوں ،6غیر ملکی سیاحوں او ر 77ہزا ر 372مقامی سیاحوں اور 10 غیر ملکی سیاحوںنے ناران کاغان کی سیر کی اسی طرح اس عیدالفطر پر بڑی تعداد میں سیاحوں میں ضم اضلاع کے سیاحتی مقامات کا بھی رخ کیا عید الفطر کے پہلے تین دنوں میں 1لاکھ 61ہزار سے زائدسیاحوں نے ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کےحوالے سے پاک فوج کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا پاک فوج اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے سیاحوں نے اورکزئی کے خوبصورت سیاحتی مقامات کا رخ کیا ترجمان کے مطابق کہ خیبر پختونخوا حکومت اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہےسیاحوں نے اورکزئی کے خوبصورت سیاحتی مقامات سمپوغ ٹاپ، ننور غار کا بھی رخ کیا اور خوبصورت ودلفریب نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہےٹورازم اتھارٹی کے ترجمان سعد بن اویس کے مطابق تخت بھائی سفاری ٹرین کو بحال کردیاگیا ہے ۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری آج 23مارچ کو ایوان صدر میں ممتاز ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلرسید اظہر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کو ہمیں یوم...
کراچی مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے بانیان اور...
کراچی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں ویسے ہی لڑتے ہیں جن کو...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب...