پشاور ( وقائع نگار)پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) نے پاکستان ریلویز کی جانب سے رواں سال کے نو مہینوں میں اپنی سالانہ آمدنی 66ارب روپے کی بلند ترین سطح تک بڑھانے کو سراہا ہے اور ریونیو کو مزید بڑھانے کے لیے کارگو ٹرینیں شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔ایک بیان میں پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کوآرڈینیٹر ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ یہ کامیابی قابل تعریف ہے کہ پاکستان ریلوے نے اپنی سالانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ضیاء سرحدی جو سرحد چیمبر آف کامرس کی ایڈوائزری کمیٹی برائے ریلوے کے ممبر بھی ہیں نے کہا کہ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ چیئرمین مظہر علیشاہ اور جی ایم عامر بلوچ کی جانب سے بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے بہتر انتظامی فیصلوں کے نتیجے میں ریلوے پر لوگوں کے اعتماد کی بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے پاکستان ریلویز کو یہ بھی تجویز دی کہ وہ کراچی سے پشاور تک کارگو ٹرینوں کے آغاز پر توجہ مرکوز کرے تاکہ تاجر برادری خاص طور پر پاک افغان تجارت میں کام کرنے والوں کو سہولت میسر ہو ریلوے کو ملک کے اندر برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے ذریعہ بھیجے جانے والے کارگو کی نقل و حمل کو بھی پورا کرنا چاہئے۔
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے گلگت و بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرریوں سے...
کراچی کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر بلک اینڈ ڈسٹری بیوشن ظفر پلیجو نے شاہراہ فیصل پر واٹر کارپوریشن...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا...
راولپنڈی جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیڈے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فنڈز...
کراچی ایف آئی اے افسران میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اختتام...
اسلام آباد مالی سال 2025 کے جولائی تا فروری کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 0.7 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیاجبکہ...
صنعا المسیرہ ٹی وی نے گزشتہ روز دکھایا کہ یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں میں امریکی حملوں میں درجنوں افراد کی...