اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ

17 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےاہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی منظوری وفاقی کابینہ سےلینےکی اجازت دے دی۔ نئی تر میم سے اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلز پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگی۔ ترمیم کےذریعےتعیناتیوں کےلیےعمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔ ترمیم کےتحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی۔ موجودہ تعیناتی میں65 سال کی عمر کے بعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے۔ وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مذ یدمؤثر بنایاجائےگا۔